حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ویڈیو کان اب ر یاست ٹامل ناڈو میں اس کے کاروبار کو وسعت دینے کی حکمت عملی کے طور پر اس کی اشیاء جیسے ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹیلی ویژن ، ریفریجریٹرس ، واشنگ مشین ، ایرکنڈیشنرس ، ویلکم سریز کے ذریعہ ٹامل ناڈو کے تمام بڑے شورومس پر دستیاب رہیں گے ۔ ویڈیوکان آئندہ تین سالوں میں اس کی سالانہ آمدنی میں 5 فیصد اضافہ کا نشانہ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ ویڈیو کان حیدرآباد ، ورنگل ، وجئے واڑہ اور ویزاگ میں اس کے نئے رینج پراڈکٹس کو روشناس کیا جارہا ہے ۔ ویڈیو کان ویلکم سریز پیش کش BEE اسٹار ریٹیڈ ریفریجریٹرس ہر ماڈل پر 5 سال کی وارنٹی کے ساتھ ہوگی ۔ یہ ریفریجریٹرس 150 تا 310 لیٹر گنجائش کے ہوں گے ۔ ایل ای ڈی ٹیلی ویژنس کے پانچ ماڈلس جس میں 20 تا 40 انچ کے ٹی وی سیٹس ہوں گے ۔ کمپنی اس سلسلہ میں کمپنی و تشہیری مہم کا آغاز کرے گی ۔۔