جے پور،19دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے تیسری بار وزیراعلی بنے اشوک گہلوت نے آج یہاں وزیراعلی سیکریٹیریٹ میں اپنا کام کام سنبھال لیا۔ گہلوت نے 17دسمبر کو وزیراعلی عہدے کا حلف لیا اور چہارشنبہ کو سرکاری سکریٹیریٹ میں وزیراعلی سکریٹریٹ حال میں عہدہ سنبھالا۔اس سے پہلے گہلوت نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر اور سکریٹریٹ میں واقع گنیش مندر میں پوجا بھی کی۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ڈی بی گپتا،وزیراعلی کے خصوصی سکریٹری کلدیپ رانکا اوردیگر سینئر افسر موجود تھے ۔ ایسامانا جارہا ہے کہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کے فیصلے کے بعد راجستھان میں بھی اس سلسلے کوشش جاری ہے۔
اور جلد ہی قرض معاف کرنے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر گہلوت کے حلف لینے کے اگلے ہی دن منگل کو 40انڈین ایڈمنسٹرٹو سروس (آئی اے ایس)کے افسران کے تبادلے کردئے گئے ۔