نئی دہلی۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں پانچ وکٹ کی شکست برداشت کرنے والے کنگز الیون پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون پر اس میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔آئی پی ایل -12 میں یہ چوتھا موقع ہے جب کسی ٹیم کے کپتان پر سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے راجستھان رائلس کے کپتان اجنکیا رہانے ، رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما پر بھی سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ لگ چکا ہے ۔پنجاب نے اتوار کو دہلی میں کھیلا گیا یہ میچ پانچ وکٹ سے گنوایا تھا۔ آئی پی ایل نے ایک بیان میں کہا کہا کہ سست اوور ریٹ سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا پنجاب کا یہ پہلا معاملہ تھا لہذا اشون پر 12 لاکھ روپے کاجرمانہ لگایا جاتا ہے ۔ اشون اب اگر دوبارہ ایسا کرتے ہیں، تو ان پر ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے ۔