راجکوٹ۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق جنوبی آفریقی بالر ایلن ڈونالڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس طرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں 24ویں نمبر پر آگئے ہیں۔اشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں لے کر ایلن ڈونالڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ ڈونالڈ نے 330 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ اشون کی وکٹوں کی تعداد 333 ہو گئی ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن ا سپنر متھیا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔