اشون نے اسٹین کا عالمی ریکارڈ توڑا

دھرم شالہ۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون نے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔دنیا کے دوسرے نمبر کے بولر اشون نے دھرم شالہ میں چوتھے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن  آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کر اس کیلنڈر سیزن میں اپنا 79 واں وکٹ حاصل کر لیا اور جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین سے آگے نکل گئے ۔اشون کو گزشتہ رانچی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں فی کس  ایک وکٹ ہی ملی تھی جس سے ان کے 2016-17  سیزن میں 78 وکٹ ہو گئے تھے اور انہوں نے اسٹین کی برابری کر لی تھی۔ اسٹین نے 2007-08 سیزن میں 78 وکٹ حاصل کئے تھے ۔