اشونی راج کو پہلا اور سجاتا کو دوسرا مقام

حیدرآباد ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں اس وقت جن شعبوںکو اہمیت اور افادیت کی وجہ سے مقبولیت کے ساتھ ترجیحات میں شامل کیا جاتا ہے ان میں نیوکلیئر توانائی بھی سرفہرست ہے۔ نیوکلیئر توانائی کے شعبہ میں نہ صرف حکومتوں کی وسیع سرمایہ کاری ہوتی ہے بلکہ بڑی بڑی خانگی کمپنیاں بھی اپنی خدمات کے ذریعہ اس شعبہ کو ترقی دینے میں کوشاں رہتی ہیں اور ہندوستان میں نیوکلیئر توانائی کو بنیادی سطح سے ہی مستحکم کرنے کی غرض سے اسکولی طلبہ کیلئے کئی ایک مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی ایل) کی جانب سے ہندوستان بھر میں اسکولی طلبہ کیلئے تحریری مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں اور حیدرآباد میں یہ مقابلے سی بی سی ہائی اسکول میں یہ مقابلے منعقد کئے گئے تھے جن میں دسویں جماعت کے جی اشونی راج اور چھٹی جماعت کی طالبہ سجاتا ہرییار کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔