ڈھاکہ ، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق بنگلہ دیشی کرکٹر اشرفل پر 2012ء کی سری لنکن لیگ میں کرپشن کا الزام تھا، جس کا انہوں نے اب اعتراف کر لیا ہے۔ 26 اگست 2012ء کو منعقدہ لنکن لیگ میچ میں اشرفل نے فکسنگ کی۔ اشرفل کے اعتراف کی خبر دینے والے برطانوی اخبار نے میزبان لنکن کھلاڑی کی ممکنہ شرکت کو بھی ظاہر کیا۔ اس فکسنگ اسکینڈل میں اشرفل کی سزا 8 سال سے کم کر کے 6 سال کر دی گئی تھی۔