اشرار کے حملہ میں مسلم نوجوان زخمی

حیدرآباد 2 اپریل ( سیاست نیوز ) میلاردیو پلی علاقہ میں آج صبح ایک مسلم نوجوان کو شر پسندوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ سید تجمل حسین ساکن کالا پتھر تاڑبن پر آج شر پسندوں کے ایک گروپ نے محفل ہوٹل کے قریب حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ میلار دیو پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میںپیش آیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں ہلکی سی کشیدگی بھی پیدا ہوگئی تھی ۔ اشرار نے نوجوان کا اس وقت بھی تعاقب کیا جب اسے علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا جا رہا تھا ۔ اطلاع ملنے پر ایم بی ٹی لیڈر امجد اللہ خاں خالد نے پولیس اسٹیشن پہونچ کر خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ میلاردیو پلی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔