نئی دہلی20اگست(سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی سال 2007 میں یک اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں پیر کو انھیں نوٹس جاری کیا ہے ۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کے پوچھا ہے کہ آخر اس معاملے میں ان کے خلاف مقدمہ کیوں نہ چلایا جائے ؟۔قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے وزیر اعلی سمیت سات لوگوں کو پہلے ہی راحت مل چکی ہے ۔اب اس معاملے میں عرضی گذار نے عدالت عظمی سے کہا کہ اسکی دلیل کو سنے بغیر ہی ہائی کورٹ سے یہ معاملہ خارج کردیا گیا تھا۔