اسکول کے طلبہ میں پودوں کی تقسیم

یلاریڈی ۔ 19ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے باناپور نلامڈگو مواضعات سے تعلق رکھنے والے ہائی اسکول طلبہ کو سرپنچ کلا ‘ سرپنچ سجاتا نے پودے تقسیم کئے ۔ باناپور میں 95 طلبہ کو 475 پودے اور نلامڈگو میں 139 طلبہ کو 695 پودے تقسیم کئے گئے ۔ ہر طالب علم پانچ پودے شجرکاری کرتے ہوئے اس پودے کی حفاظت کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر صدر مدرس مسٹر روی کمار ‘ وینو گوپال سوامی ‘ سی آر پی سنجیو کمار اور مدرسین موجود تھے ۔