حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک انٹر نیشنل اسکول میں پریکٹس کے دوران کمسن طالبہ فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ انوسویا جو شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن انیل کمار کی بیٹی تھی جو جین ہرٹیج انٹرنیشنل اسکول میں 8 ویں جماعت کی طالبہ تھی اسکول کی سالانہ تقاریب کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے پروگرامس میں شرکت کررہی تھی اور ان پرگراموں کی تیاری کے تحت پریکٹس میں مصروف ریہرسل کررہی تھی کہ اچانک اس کی صحت بگڑ گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد اس کے والدین اور رشتہ دار برہم ہوگئے اور اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دھرنا منظم کیا۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔