حیدرآباد۔15اگسٹ(سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی میں موجود جواہر ہائی اسکول و جونئیر کالج کے کرسپانڈنٹ ایوب شاد کے خلاف رین بازار پولیس نے ترنگے کی توہین کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کیلئے طلب کیا ۔ رین بازار پولیس کے مطابق مقامی سیاسی قائدین کی تصاویر کو ترنگے پر اتارنے اور اسکول وکالج کی عمارت کے باہر پوسٹر لگانے کی پاداش میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان پوسٹرس میں ایسا لگ رہا ہے کہ سیاسی قائدین ہندوستان کے قومی پرچم پر چل رہے ہیں جو کہ ترنگے کی توہین کے مترادف ہے۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسکول کرسپانڈنٹ کو تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔سوشیل میڈیا پر اس واقعہ کے وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی۔