اسکول میں بی جے پی کا پرچم لہرانے پر ہیڈ ماسٹر معطل

ہراریا(بہار)۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری اسکول ہراریا کے ہیڈماسٹر کو ایک حالیہ تقریب  میں بی جے پی کا پرچم لہرانے کے الزام میں معطل کردیا گیا۔ ہیڈماسٹر جگدیش مہتا نے ڈاک ہری پور کنیا مدھیہ ودیالیہ فوربس گنج میں مبینہ طور پر بی جے پی پرچم لہرایا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے جو 23 مارچ کو پیش آیا تھا۔