اسکول بس ۔ٹرین حادثہ کے مقام کا دورہ

مکہ راجہ پیٹ 28جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پچھلے چار یوم قبل ہوئے بھیانک ٹرین۔ اسکول بس دلسوز حادثہ کے مقام پر ظہیر آباد رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے پہنچ کر جائزہ لیا اور حادثہ کے تعلق سے تفصیلی معلومتا حاصل کرتے ہوئے بڑے ہی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ اس حادثہ میں تقریبا 20 اسکول کے کمسن طلبہ بشمول بس ڈرائیور بکشاپتی ہلاک ہوگئے تھے۔