اسکول بسوں کی تنقیح

تانڈور 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شری وینکٹ ریڈی موٹر وہیکل انسپکٹر ایم وی آئی نے کل تانڈور کا دورہ کیا اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور تلاشی لی ۔ انہوں نے تانڈور شہر کے مختلف اسکول بسوں کا خصوصی طور پر مشاہدہ کر کے انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں وینکٹ ریڈی ایم وی آئی نے بتایا کہ تانڈور کی اکثر اسکول بسیس بغیر فٹنس کے چلائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کسی بھی اسکول بس کو حادثہ کی صورت میں پرنسپل کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ انہوں نے اسکول بس چلانے کیلئے تجربہ کار ڈرائیور کے تقرر کی ہدایت دی اور اسکول بس میںایمرجنسی دروازہ ،فرسٹ ایڈ باکس اور ایک اٹنڈر کو دستیاب کرنا لازم قرار دیا ہے ۔ خلاف ورزی پر پرنسپل کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ وہیکل انسپکٹر نے بتایا کہ تانڈور کی تمام اسکول بس ڈرائیوروں کیلئے جلد ہی تربیتی کیمپ منعقد کریں گے ۔