حیدرآباد۔ 29 اگست (راست) اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن، مرکزی وزارت برائے اُمور نوجوانان اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے اشتراک کے ساتھ قومی سطح پر اسکول انڈیا کپ 2018ء کا اہتمام کررہی ہے جس میں ابتدائی طور پر علاقائی مقابلے ہوں گے۔ حیدرآباد کے علاقے کے مقابلوں میں شرکت کے امیدوار8686871930 پر ربط قائم کریں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔