اسکولی طلبہ کے لیے TCS IT WIZ 2016 کوئز مقابلہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس ( ٹی سی ایس ) اسکولی طلبہ کے لیے TCS IT WIZ 2016 ٹکنالوجی کوئز مقابلہ کا 2 اگست کو بھارتیہ ودیا بھون بشیر باغ حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔ 8 تا 12 ویں جماعت کے طلبہ اس میں داخلے کے اہل ہیں ۔ ہر اسکول فی ٹیم دو مہم کے حساب سے زیادہ سے زیادہ آٹھ ٹیمیں روانہ کرسکتا ہے ۔ اس کوئز کا ملک کے دیگر پندرہ شہروں میں بھی انعقاد عمل میں آیا ہے ۔ متعلقہ اسکولوں کے ذریعہ نامزدگیاں 29 جولائی یا اس سے قبل ٹی سی ایس آئی ٹی وز کوآرڈینٹر پلا شپ نمبر 1 سافٹ ویر یونٹس لے آوٹ مادھا پور حیدرآباد 81 ، انڈیا پہنچ جانی چاہئے ۔ یہ کوئز مقابلہ انفارمیشن ٹکنالوجی ، ماحولیاتی ٹکنالوجی ، بزنس ، نئے رجحانات پر مرکوز ہے ۔ مزید معلومات کیلئے 09705391007 پر ربط یا ویب سائٹ tcsitwiz.com ملاحظہ کریں ۔۔