ویملواڑہ 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسکول کی ترقی کیلئے اپنا پہلا وظیفہ دے کر ایک وظیفہ یاب ہیڈ ماسٹر نے مثال قائم کردی۔ ویملواڑہ منڈل چکاپلی زیڈ پی ہائی اسکول میں چند مہینے قبل وظیفہ پر سبکدوش ٹی ستیہ ایا اپنے پہلے وظیفہ کی رقم 30 ہزار روپئے نقد اپنے اسکول کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے پیش کردی۔ اس دوران وظیفہ یاب ستیہ ایا نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں بہترین نمبرات اور اول درجہ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازنا چاہئے۔ بعدازاں ٹی ستیہ ایا کی چکاپلی اسکول کے اساتذہ اور گاؤں والوں نے گلپوشی کی۔