حیدرآباد ، 2 فبروری (پریس نوٹ) مسلم گرلز اسوسی ایشن انڈیا کی جانب سے اسکولس کی طالبات کیلئے ’بنت المسلم اسپورٹس ڈے 2016ء‘ کا انعقاد 3 اور 4 فبروری کو یہاں قلی قطب شاہ اسٹیڈیم، نزد سٹی کالج میں صبح 9:00 بجے سے عمل میں لایا جارہا ہے۔ پہلے روز مختلف اسکولس کی طالبات کیلئے انفرادی ایونٹس، ٹیم ایونٹس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ اسپورٹس ڈے کے دوسرے دن اسکولی طالبات مارچ پاسٹ کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ پیش کریں گی۔ اس کے بعد ڈرل، ڈسپلے اور فارمیشنس وغیرہ پیش کئے جائیں گے۔ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی اہلیہ محترمہ نسرین فاطمہ ، پدم شری سید محمد عارف مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اسکولس کی طالبات کیلئے آر ٹی سی بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اس ایونٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند اسکول مینجمنٹ فون نمبر 66632673 یا 7702128642 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔