اسکولوں کو سنکرانتی کی تعطیلات

حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر (این ایس ایس) تلنگانہ میں 11 جنوری تا 17 جنوری سنکرانتی تہوار کی تعطیلات رہیں گی جس کے پیش نظر ریاست کے تمام سرکاری و خانگی اسکولس 11 تا 17 جنوری اس تہوار کی تعطیلات کے سبب بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ حکومت نے واضح کردیا ہے کہ تعطیلات کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے خانگی اسکول انتظامیہ جات کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی تاہم مشنری اسکولس کو پہلے ہی کرسمس کی تعطیلات دی جاچکی ہیں چنانچہ انہیں سنکرانتی تعطیلات کے حکم نامہ سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔