اسکراپ ملازم کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) معین آباد علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سرینواس جو پیشہ سے اسکرپ کا کام کرتا تھا معین آباد علاقہ میںرہتا تھا ۔ وہ شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ سرینواس اچانک لاپتہ ہوگیا تھا اور 5 دنوں بعد بھی وہ واپس نہیں آیا ۔ پولیس نے پدامنگلارم علاقہ سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔