بودھن۔/26جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی بودھن مسٹر محمد شکیل عامر نے تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کے صحافیوں کی نمائندگی پر انہوں نے ضلع نظام آباد کے مسلم طلبہ کے مسائل سے پرنسپال سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب احمد ندیم کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی سال2013-14 کی اسکالر شپ کی رقم کی اجرائی میں تاخیر کے باعث طلبہ کو معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کالجس و مدارس میں مکمل فیس کی ادائیگی کے بنا NOL کی اجرائی عمل میں نہیں آرہی ہے۔ ہائی اسکول کے کامیاب طلبہ انٹر میڈیٹ میں اور انٹر کے طلبہ انجینئرنگ اور انجینئرنگ کورس مکمل کئے ہوئے طلبہ بغیر اسناد کے روزگار حاصل نہیں کرسکتے اور کالج انتظامیہ مکمل بقایا جات کی ادائیگی تک طلبہ کو اسناد حوالے نہیں کررہے ہیں۔