یلاریڈی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسکالر شپ فنڈ کو فوری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی جی وی پی کی صدارت میں منڈل لنگم پیٹ مستقر پر امبیڈکر کے مجسمہ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اظہار ناراضگی کی ۔ امتحانات قریب آچکے ہیں اور ابھی تک اسکالر شپ کا اعلان نہ کیا جانا حیرت سے کم نہیں ۔ حکومت سے جلد از جلد باقی اسکالر شپ کا فنڈ فوری جاری کردیئے کا مطالبہ کیا ۔