بیدر 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے سال 2014-15 کیلئے مسلم ،سکھ، بدھ پارسی اور جین مذہب سے تعلق رکھنے والے جماعت اول تا دہم میں زیر تعلیم فریش اور رینول دونوں طرح کے طلباء اسکالر شپ کیلئے درخواست پر کر کے 5 جولائی 2014 سے قبل اپنے اپنے اسکول میںداخل کریں۔ صدر مدرسہ تمام طلباء کے فارم جمع کر کے مختص نمونے میں یکجا کر کے بی ای او آفس بیدر میں حسب سابق جمع کروائیں۔ اس تعلق سے مزید معلومات کیلئے محمد ریاض الدین قریشی اردو تعلیمی رابطہ کے سیل نمبر 9481429095 پر ربط پیدا کریں۔