اسکالر شپس درخواستیں مفت آن لائن کی سہولت

ایچوڑہ ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد شفیع باغبان صدر یونٹ ایچوڑہ کے بموجب ایس آئی او ایچوڑہ یونٹ کی جانب سے میناریٹی اسکالر شپ کیلئے مفت آن لائن اندراج کرانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ میناریٹی اسکالر شپ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کیلئے ہر طالب علم اپنے متعلقہ مدارس کے اساتذہ سے رجوع ہو کر ضروری اسناد جیسے گزشتہ سال کی پروگریس رپورٹ ، راشن کارڈ کا زیراکس ، آدھار کارڈ کا زیراکس ، بینک اکاونٹ پاس بک کا زیراکس ، طلبہ کے دو عدد فوٹوز اور انکم ڈکلیریشن کے ساتھ آن لائن کرانے کیلئے دفتر ایس آئی او متصل جامع مسجد سے رجوع ہوں ۔ مزید تفصیلات کیلئے عبدالعظیم فلاحی نمبر 9493751221 یا محمد شفیع باغبان صدر یونٹ کے نمبر 8330981654 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔