منچریال۔/10مارچ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پوسٹ میٹرک اقلیتی طلباء جو مختلف کالجس خصوصاً انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے صرف اعلانات کرتے ہوئے ذمہ داری پوری ہونے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ مسلم اقلیتی بہبود کو اس خصوص میں کوئی بجٹ وصول نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ طلباء پر کافی دباؤ بڑھا دیا ہے نہ صرف طلباء پر کافی دباو ہے بلکہ کالج انتظامیہ بھی اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کیلئے مشکلات کا شکار ہوگیا ہے ۔ طلباء و اولیائے طلباء نے تلنگانہ حکومت سے خصوصاً گذارش کی ہے کہ وہ فوری 2013-14 کے بقایا جات جاری کردیئے ونیز 2015-16 سال کے اختتام کے قریب ہے ابھی تک درخواستیں طلب نہیں کی گئی ہیں ۔ کالجس اور طلباء مزید بحران میں مبتلاء ہوسکتے ہیں۔ کلکٹر سے گذارش کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں۔