کریم نگر /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کے پری میٹرک اسکالرشپ سال 2015-16 میں درخواست دینے والے طلباء و طالبات یعنی پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک ( سرکاری و خانگی مدارس میں ) زیر تعلیم طلباء و طالبات اس ویب سائیٹ scholorships.gov.in کے ذریعہ آن لائین میں فریش درخواست کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ٹول فری نمبر 040-23120300 پر ربط کریں ۔ اسکول کے یوزر آئی ڈی کیلئے ای ڈی میناریٹی کے دفتر میں 1 اسکول کا میل آئی ڈی ، اسکول پرنسپال ، ہیڈ ماسٹر کے سیل نمبر کے ساتھ ربط کرنے پر آپ کے اسکول کا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ دیا جائے گا ۔ آپ کے اسکول کا لاگن کے ذریعہ بھیجنا ہوگا (*) اس قسم کے نشان ہونے پر تمام اسنادات اسکان کرکے اپ لوڈ کریں ۔ اسکول کا نام ویب سائیٹ پر نہ ہونے پر اسکول Regulisation لیٹر ، Disc Code کاپی اسکول بینک اکاونٹ پاس بک اسکول پرنسپال کا نام ، میل آئی ڈی ، سیل نمبر دفتر ای ڈی کو ارسال کرنے پر ویب سائیٹ میں اندراج کیا جائے گا ۔ گذشتہ سال کے 12600 طلباء کو اسکالرشپ کی منظوری دیکر بینک کھاتوں میں جمع کیا گیا ۔ اس سال 16464 طلباء آن لائین میں اپنی درخواستیں دے چکے ہیں ۔ اندراج کرواچکے ۔ مزید طلباء و طالبات سے درخواست دینے کی تاریخ میں 31 اکٹوبر تک توقع کردی گئی ۔ درخوسات کیلئے مندرجہ ذیل اسنادات آمدنی کا صداقت نامہ فیملی سلف ڈیکلریشن کافی ہے ۔ اسی طرح مرکزی حکومت کے پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک کم فیس اسکالرشپ کے ساتھ درخواست کریں ۔ ہارڈ کاپی اقلیتی دفتر میں بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اسکول کے لاگن سے آن لائین کے ذریعہ فارورڈ کرنپر پر منظور کیا جائے گا ۔ آن لائین درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 اکٹوبر ہے ۔ لہذا اس ومقع سے استفادہ کرنے ای ڈی میناریٹی عبدالحمید نے خواہش کی ۔