اسکالرشپس ادخال فارمس کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

سدی پیٹ /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پری میٹرک پوسٹ میٹرک کے اسکالرشپس کی آخری تاریخ 20 ستمبر مقرر کی گئی تھی لیکن کئی طلباء اسکالرشپ فارمس داخل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں ۔ کیونکہ بنک اکاونٹ ( کھاتہ ) اوپن کرنے میں طلباء کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بڑی مشکل سے غریب طلباء کو کھاتہ اوپن کرنے میں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسکول منیجمنٹ بھی طلباء کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں ۔ پروفیسر جناب عبدالشکور صاحب ایم ڈی سے خواہش کی جاتی ہے کہ تاریخ میں توسیع فرمائیں تاکہ غریب طلباء کا فائدہ ہوسکے ۔ کم از کم اس ماہ کے ختم تک تاریخ کی توسیع سے غریب طلباء مستفید ہوسکتے ہیں ۔