بانسواڑہ۔/6 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ کے سابق وزیر و تلنگانہ اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کی والدہ پاہتواہ کا بعمر 107 سال منگل کی شب 11:30 بجے دیہانت ہوگیا۔ پاہتواہ کے دو بیٹے پوچارام سرینواس ریڈی، تلنگانہ اسمبلی اسپیکر اور ایک شمبھو ریڈی ہیں۔ ماں کے دیہانت کی خبر معلوم ہوتے ہی اسمبلی تلنگانہ اسپیکر پوچارام سرینواس فوری طور پر اپنے افراد خاندان کے ہمراہ حیدرآباد سے بانسواڑہ پہنچے۔ سیاسی قائدین میں ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل، سابق وزیر جگدیشور ریڈی، بیگالہ گنیش گپتا رکن اسمبلی نظام آباد، محمد شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن، رکن اسمبلی جوکل شنڈے، دفعدار راجو، ملاریڈی، وی جی گوڑ ایم ایل سی نظام آباد اور دوسرے سیاسی و سماجی قائدین کے علاوہ سرکاری عہدیدار ، پولیس کمشنر کارتکیا مشرا نظام آباد، ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا ، کاماریڈی، نظام آباد کلکٹر اور حلقہ بانسواڑہ کے تمام منڈلس کے تحصیلداروں، سرپنچوں، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی ممبران نے پرسہ دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور کے ٹی آر نے پوچارام سرینواس ریڈی سے فون پر بات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے وزراء محمد محمود علی وزیر داخلہ، سابق اسپیکر مدھو سدھن چاری، سابق وزیر ایم نرسملو، گپتا سکندر ریڈی نے بھی فون پر پوچارام کو پرسہ دیا۔ پوچارام کی ماں کی ان کے آبائی وطن پوچارام موضع کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات انجام دی گئی۔