گاؤنزو ۔ 28 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپینش کلب ریئل میڈرڈ نے دوستانہ فٹبال میچ میں انٹر میلان کو 3-0 سے شکست دے دی۔ چین کے شہر گاؤنزو میں کھیلے میچ میں پہلے ہاف میں ریئل میڈرڈ کے نوجوان کھلاڑی جی سے نے گول کرکے ریئل میڈرڈ کو برتری دلائی ،دوسرے ہاف میں بھی ریئل میڈرڈ کی ٹیم چھائی رہی اور 56 ویں منٹ میں انٹر میلان کے خلاف ایک اور گول کرکے برتری کو 2-0کردیا۔ انٹر میلان نے برتری کو کم کرنے کے لئے کئی کوششیں کیں لیکن کاونٹر اٹیک میں ریئل میڈرڈ نے ایک اور گول کرکے میچ 3-0 سے جیت لیا۔