اسپینش لالیگا میں ریئل میڈرڈ کی پہلی کامیابی

میڈرڈ۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام )اسپینش لالیگا فٹ بال میں ریئل میڈرڈ نے ریال سوسائیڈڈ ، اسپورٹنگ گیون نے ایتھلیٹکو بلبائو جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ایلوز کا مقابلہ برابر ہوگیا۔ یوئیفا چیمپئن نے ریئل سوسائیڈڈ کو 3-0سے شکست دی۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے گاریتھ بیل نے دوسرے اور کھیل کے انجری ٹائم میں دوگولز کئے جبکہ ایک گول مارکو اسانسیو نے کیا۔ اسپورٹنگ گیون نے ایتھلیٹکو بلبائو کو 2-1سے شکست دی جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ایلوز ایف سی کے درمیان میچ 1-1سے برابر ہوگیا۔ دریں اثناء انگلش پریمیئر لیگ میں مڈلزبرگ نے سندرلینڈ کو 2-1جبکہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے بورنے مائوتھ کو 1-0سے شکست دی۔