لاس اینجلس ۔ 30 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)امریکی شہر لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے مزید 3 گولڈ میڈلز جیت لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عظمیٰ یوسف نے 1 کلومیٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ ڈویژن فائیو میں گولڈ میڈل جیتا، 200 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کے راحیل ارشد نے بھی طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور سوئمنگ میں اقصیٰ جنجوعہ نے 50 میٹر بیک اسٹروک مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور پاکستانی اتھلیٹس نے اب تک 4 طلائی، 3 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
عظمت کو میچ میں آٹھ وکٹیں
حیدرآباد ۔ 30 جولائی ۔ ( راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ لیگ (پلیٹ ) میچ میں عظمت خان نے برادرس الیون کے خلاف مجموعی طورپر آٹھ وکٹیں لئے ۔ تاہم اُن کی ٹیم اپیکس سی سی کو دلچسپ میچ میں تین وکٹ سے ناکامی اُٹھانی پڑی ۔ دونوں ٹیموں نے پہلی اننگز میں 187 رنز بنائے ۔ دوسری اننگز میں اپیکس کے 103 کے جواب میں برادرس ٹیم 107/7 پر جیت گئی۔