نئی دہلی ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے اسکولی نصاب کو آئندہ برس سے 50 فیصد کم کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر راجیا وردھن راتھوڑ نے کہا ہیکہ ہم اس وقت ایسے دور میں ہیں جہاں اسپورٹس تعلیم کا حصہ نہیں لیکن حکومت 2019ء سے 50 فیصد نصاب کم کرتے ہوئے اسپورٹس کو لازمی بنانے کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر اسکول میں دو یا تین اہم کھیل ہوں گے اور تمام تر توجہ ان کھیلوں پر مرکوز کی جائے گی نیز روزانہ ہر جماعت میں ایک گھنٹہ کھیلوں کیلئے مختص کردیا جائے گا۔