اسپورٹس کامپلکس بارہ دری میں انڈور گیمس کا انعقاد

حیدآباد ۔ 27 ۔ جنوری (راست) گیمس اسپورٹس آوٹ ڈور کے علاوہ انڈور گیمس میں کیرم، ٹینس ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور شطرنج کے مقابلے پرانے شہر کے چندو لعل بارہ دری میں جی ایچ ایم سی کے عصری سہولیات سے لیس اسپورٹس کامپلکس میں اسکولس کے لڑکے ، لڑکیوں کے ساتھ تدریسی عملہ کیلئے رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایتھلیٹک شعبہ میں دوڑ (Run) کے زمرہ میں 100 میٹر ، 200 میٹر دوڑ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس میں جم کی معروف شخصیت میر محتشم علی ، آئی نہرو بابو ، مسٹر چندرا موہن ڈائرکٹر اسپورٹس ، احمد بشیرالدین فاروقی، محمد عثمان صدر دکن فیڈریشن نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

جناب خلیل الرحمن سکریٹری نیو ماڈل ہائی اسکول نے خیر مقدم کیا۔ طلباء ، طالبات کے گیمس میں شاندار مظاہرہ پر انعامات کیلئے انتخاب کیا گیا۔ اسپورٹس اور فزیکل ایجوکیشنل کے زیر نگرانی پرامن طور پر انڈور گیمس کا مختلف زمرہ جات میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جی ایچ ایم سی کے اس انڈور اسپورٹس کامپلکس کے صدر جناب عبدالغفار نے صدارت کی اور انتظامیہ کو مبارک باد دی۔ آخر میں خلیل الرحمن نے شکریہ ادا کیا۔