اسپورٹس میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک : ثانیہ مرزا

نئی دہلی ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہندوستانی اسپورٹس میں خواتین کیلئے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے کیونکہ اس وقت ہندوستانی اسپورٹس میں سائنا نہوال، پی وی سندھو، میری کوم، دیپا کرماکر اور ساکشی ملک کے علاوہ کئی اور ایسے سوپر اسٹارس ہیں جوکہ 10 برس قبل نہیں تھے۔ دنیا بھر میں مرد کھلاڑیوں کے برابر خاتون کھلاڑیوں کو انعامی رقومات اور دیگر مراعات نہیں دیئے جاتے جوکہ ہندوستان میں موجود ہیں اور اس امتیازی سلوک کو ختم کیا جانا ضروری ہے۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ طویل عرصہ سے یہ مطالبہ کررہی ہیں کہ خاتون کھلاڑیوں کو بھی مساوی پیسہ ملنا چاہئے۔