ممبئی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) میگا اسٹار امیتابھ بچن یہ محسوس کرتے ہیں کہ اسپورٹس پر مختلف لیگس بالخصوص صلاحیتوں کے مظاہرہ کے معاملہ میں کئی انقلابی تبدیلیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ 72 سالہ اداکار امیتابھ بچن جنھوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ (آئی ٹی پی ایل) کے دوران کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی، کہاکہ یہ کھیل قومی یکجہتی کو فروغ دے رہے ہیں۔ امیتابھ نے مزید کہاکہ کئی اسپورٹس لیگ ملک بھر میں اُبھر رہے ہیں جن کے لئے بے پناہ ترغیبات بھی حاصل ہوری ہیں … اتنی بہت اسپورٹس سرگرمیاں ہم نے اپنی زندگی بھر پہلے کبھی نہیں دیکھا‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’لیکن سنجیدگی کی بات یہ بھی ہے کہ یہ تمام لیگس صلاحیتوں کے مواقع فراہم کررہے ہیں اور ہم میں ایک قوم کی حیثیت سے یکجہتی کا کام کررہے ہیں‘‘۔ ’’یدھ‘‘ کے اسٹار بچن نے کہاکہ وہ دن گئے جب صرف تعلیم کو ہی اصل ترجیح دی جاتی تھی۔ امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر مزید لکھا کہ ’’ہمارے زمانہ میں پہلے پڑھائی اور بعد میں کھیل تھا۔ آج کے دور میں کھیل پہلے ہوگیا ہے اور دوسرے آپ کو پڑھنے آسکتے ہیں‘‘۔ امیتابھ کے بیٹے ابھیشک بھی دو اسپورٹس لیگس کے مالک ہیں۔