میدک۔4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرا گاندھی اسپورٹس اسٹیڈیم میدک کو عنقریب اسپورٹس ہب
(HUB) کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ یہاں حکومت والی بال ‘ باکسنگ اکیڈیمی کے قیام کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر آف اسٹیٹ اسپورٹس ڈیولپمنٹ مسٹر دیناکر بابو نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کے ہمراہ اسپورٹس اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے موقع پر یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم میدک میں 400 کلومیٹر سینتھیٹک رننگ ٹراک بنانے کیلئے ریجنل اسپورٹس آفس کو پلان روانہ کیا گیا ہے ۔