اسپنرز کے متبادل کا سوچا نہ تھا، مشتاق احمد کا تاثر

لاہور، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے متبادل کی ضرورت پڑے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ اجمل اور حفیظ کے متبادل ہونے چاہئے یا نہیں۔ پاکستان میں اسپنرز کی ذمہ داری مشتاق احمد کے پاس ہے، جن کے مطابق دونوں کی موجودگی میں کبھی متبادل اسپنرز کے بارے سوچا نہیں تھا۔ اس لئے اب ورلڈ کپ کیلئے کوئی بھی آف اسپنر نظر میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے دیکھیں کہ انہیں ٹیم کے ساتھ ابھی صرف چار ماہ ہوئے ہیں۔ مشتاق کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں پر کام ہو رہا ہے جس سے بہت سے کرکٹرز نیشنل ٹیم کو حاصل ہوسکتے ہیں۔