حیدرآباد ، 28 جنوری (راست) یوم جمہوریہ کے موقع پر اسپرنگ فیلڈز اسکول کے سالانہ اسپورٹس میٹ بعنوان ’’سنرجی 2016ء‘‘ کا یہاں کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس ایونٹ میں شریک مہمانان ایم اے ایم رضوان کمانڈنٹ، کیپٹن وگنیش، الیگزینڈر فرانسیس، مسز سرور بابوخان، مسز انجم بابو خان نے تعلیمی سال 2014-15ء کے اسکولی ٹاپرز کو بطور تہنیت10,000 روپئے کا کیاش ایوارڈ اور رولنگ ٹروفی پیش کی جبکہ مہمان خصوصی ارشد ایوب نے مختلف انعامات دیئے۔ مسز اسماء سبحانہ سینئر پرنسپل نے اسکول کا ویژن پیش کیا۔
تلنگانہ کی جونیر نیشنل اسٹیٹ فٹبال ٹیم کا انتخاب، کل سے مقابلے
حیدرآباد ، 28 جنوری (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن (ٹی ایف اے) نے جونیر نیشنل اسٹیٹ فٹبال ٹیم کو منتخب کیا ہے جو 30 جنوری سے 15 فبروری تک بِلاسپور، چھتیس گڑھ میں منعقد شدنی جونیر نیشنل فٹبال چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق 20 رکنی ٹیم میں اے نوین کمار، موہن راؤ، شیخ عمیر، وی کرسٹوفر، محمد فصیح الدین، شیخ خواجہ، شیخ عبدالرحمن، آنند راج ویر، وکاس یادو، جی کنیڈی و دیگر شامل ہیں۔ اس ٹیم کے منیجر مظفر علی، کوچ پی اچارجی، اور فزیو سائی ناتھ ہیں۔