حیدرآباد 31جولائی (یواین آئی ) اسپتال روانگی کے دوران ایک خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچہ کو جنم دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔ ہتھنور منڈل کے گووند راج پلی کی رہنے والی پوچماں حاملہ تھی ۔کل رات درد اٹھنے پر اس کے رشتہ داروں نے اس کو ہتھنور کے پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیا تاہم وہاں کے ڈاکٹرس نے اس کے رشتہ داروں کو مشورہ دیا کہ اسے سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جائے جس کے بعد ایمبولنس کے ذریعہ اس کو سنگاریڈی کے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس نے ایمبولنس میں لڑکے کو جنم دیا۔بعد ازاں اس کو سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس خاتون کے رشتہ داروں نے پرائمری ہیلت سنٹر کے ڈاکٹرس کے رویہ پر افسوس کااظہار کیا ۔