لاہور، 2 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ آئی سی سی نے تو انہیں ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کا اہل قرار دیا ہے، لیکن ابھی انہیں پی سی بی کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ سلمان ، آصف اور عامر تینوں نے 2010ء میں لارڈز ٹسٹ کے دوران رقم کے عوض اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔ سلمان، آصف اور عامر کو 5، 5سال کی سزا ہوئی۔ تینوں آئی سی سی کی جانب سے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کیلئے اب آزاد ہیں۔ آصف اور سلمان کو پی سی بی کے روڈ میپ پر عمل کرنا ہوگا۔