اسپاٹ فکسنگ ، پرشانت کی گرفتاری

چینائی /21 مئی ( پی ٹی آئی ) کرائم برانچ نے آج آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کے اہم کردار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب پولیس نے مشتبہ شخص پرشانت کے گھر کی تلاشی لی اور اس کے قبضہ سے چند موبائل فونس ، لیپ ٹاپ ، دستاویزات اور نقد رقم ضبط کرلئے گئے ۔ دریں اثناء پولیس نے تفصیلات نہیں بتائیں تاہم صرف اتنا کہا کہ حراست کے دوران پرشانت سے مزید تحقیقات کی جائیں گی ۔ پولیس نے کہا ہے کہ دیگر دو سٹہ بازوں کے گھر پر بھی تلاشی لی جائے گی ۔ تمام سٹہ بازوں کو مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی کے دفعات کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے ۔

شکلا کی جانب سے نئے قانون کی تجویز کا خیرمقدم
نئی دہلی /21 مئی ( پی ٹی آئی ) آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے حکومت کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کے انسداد کیلئے نئے قانون کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے تاکہ اس مسئلہ پر فوجداری مقدمات کے تحت کارروائی کی جاسکے ۔ گذشتہ ہفتہ آئی پی ایل کو اس وقت شدید دھکہ پہونچا جب اس کی ٹیم راجستھان رائلز کے 3 کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ الزامات کے تحت گرفتار کئے گئے ۔ جس کے بعد وزیر قانون کپل سبل نے تجویز دی ہے کہ کرکٹ کو فکسنگ کے مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے علحدہ قانون کی ضرورت ہے ۔ شکلا نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون کپل سبل نے اپنی گجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیلئے نئے قانون کی ضرورت ہے اور ان کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس ضمن میں غور و خوض کر رہی ہے جس کا اہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ شکلا نے کہا کہ کرکٹ ہنوز ’’ جینٹل مین گیمس ‘‘ ہے اور ہم کرکٹ کو جینٹل مین گیمس ہی رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف اپنے سخت موقف کو واضح کردیا ہے ۔ جیسا کہ اس نے گرفتار شدہ کھلاڑیوں کو ابتدائی کارروائی کے تحت معطل کردیا ہے ۔

گرمائی مفت کراٹے کوچنگ کیمپ کا کامیاب اختتام
ورنگل /21 مئی ( راست ) ورنگل ایل بی نگر لرنرس لینڈ ڈجی اسکول میں ورنگل میونسپالٹی کارپوریشن کے تحت گرمائی مفت کراٹے کوچنگ کے موقع پر لانچنگ ، اسکیپنگ ، کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس اجلاس مںی مہمان خصوصی ورنگل میونسپل کارپوریشن کے ڈی ای کونڈل راؤ نے شرکت کی ۔ انہوں نے طلباء میں نانچک اور اسکیپنگ کٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرمائی تعطیلات کے وقت کو ضائع نہ کرتے ہوئے کراٹے فن کو سیکھنے کی ستائش کی اور انہوں نے کہا کہ اس فن کو سیکھ کر اپنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت آپ کرسکتے ہیں ۔ ڈراگن اسکول آف بانڈو کراٹے کے کوچ محلہ محبوب علی بابا بلیک بلٹ V ڈان کی صدارت میں یہ اجلاس عمل میں آیا ۔ کوچ محمد محبوب علی بابا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل میونسپل کارپوریشن کے تحت 13 سال سے مفت کراٹے کوچنگ کلاسیس عمل میں آرہے ہیں ۔ اس سال 80 طلباء نے حصہ لیا ۔ دوسرے بیاچ کا عنقریب آغاز ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9989416375 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔