اسپانش فٹبال لیگ بارسیلونا کو حیرت انگیز شکست

میڈریڈ 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپانش فٹبال لیگ میں حال ہی میں ترقی پانے والے الاویس کلب نے اسپانش چمپئن بارسیلونا کو حیرت انگیز شکست سے دوچار کردیا ۔ بارسیلونا کو الاویس کے خلاف 1 – 2 سے شکست ہوگئی ۔ بارسیلونا کے کوچ نے اس میچ میں ابتداء میں لیونل میسی اور لوئی سواریز کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جو ان کی ٹیم کیلئے مہنگا ثابت ہوا ۔ بارسیلونا اب پوائنٹس کے اعتبار سے رئیل میڈریڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے اور تین پوائنٹس سے پچھڑی ہوئی ہے ۔ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے بارسیلونا کیلئے میچ کے پانچویں منٹ ہی میں گول کیا تھا ۔ تاہم بعد میں الاویس کلب نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی ۔ اس نے نہ صرف خود دو گول داغے بلکہ اس نے بارسیلونا کی اسٹار کھلاڑیوں والی ٹیم کو مزید کسی گول کا موقع بھی نہیں دیا ۔ بارسیلونا کی ٹیم میں سات تبدیلیاں ہوئی تھیں اور وہ بھی ٹیم کیلئے سودمند ثابت نہیں ہوسکیں۔