میڈریڈ 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپانش فٹبال لیگ میں بارسیلونا نے اپنے تمام اسٹار کھلاڑیوں کے بہترین مظاہرہ کے نتیجہ میں حال ہی میں ترقی پانے والی ٹیم لیگانیس کے خلاف 5 – 1 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ بارسیلونا کے اسٹار کھلاڑیوں لیونل میسی ‘ لوئی سواریز اور نیمر نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے گول کیا ۔ ایک اور میچ میں اٹلیٹیکو میڈریڈ نے اسپورٹنگ گیجان کے خلاف 5 – 0 سے کامیابی درج کروائی ۔ اس میچ میں انٹوئین گریزمین اور فرنانڈو ٹوریس نے دو دو گول اسکور کئے ۔ بارسیلونا کی ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ رئیل میڈریڈ کے ساتھ اول مقام حاصل کرلیا ہے تاہم بارسیلونا کو اب اسپانیول کے خلاف ایک میچ کھیلنا باقی ہے ۔ اٹلیٹیکو کو آئندہ چہارشنبہ کو بارسیلونا کے خلاف مقابلہ کھیلنا باقی ہے ۔ بارسیلونا کے مالک کوئی انریک نے کہا کہ ہم نے اچھی شروعات کی تھی ۔ اگر ہم اچھی شروعات نہ کرتے تو نتیجہ یہ نہ ہوتا جو اب ہوا ہے ۔