حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): اسپائس جیٹ ایر لائن نے آج ایک دیگر شاندار ڈسکاونٹ سیل آفر کا اعلان کیا ہے جو اقل ترین کرایوں 749 روپئے بیس فیر ڈومیسٹک ( ٹیکسیس کے علاوہ ) سے لے کر بین الاقوامی شعبہ جات کے لیے 3,999 روپئے تک دستیاب ہے ۔ زائد از 3,00,000 لاکھ نشستیں اس سیل پر دستیاب ہیں ۔ بکنگ مدت 27 اکٹوبر تا 29 اکٹوبر ہے ۔ سفر کی مدت یکم فبروری تا 29 اکٹوبر 2016 ہے ۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی اساس پر محدود نشستیں دستیاب ہیں ۔ نئے سیل کے لیے بکنگس تمام چینلس میں spicejet.com پر آن لائن ٹراویل پورٹلس پر کی جاسکتی ہے ۔ گاہک موبائیل ایپ کے ذریعہ بکنگ کرواتے ہوئے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی بکنگس پر 3 فیصد اضافی ڈسکاونٹ حاصل کریں گے ۔۔