اجزاء :مرغی :آدھا کلوآلو : ایک عدد پیاز : 2 ہری مرچیں : تین عددپودینہ : 2 کھانے کے چمچ انڈہ : ایک عدد بریڈ کرمبز : ڈیڑھ کپ
ترکیب :مرغی کو دھوکر بوائل کرلیں اور پھر ریشے الگ کرلیں ، آلو کو بھی بوائل کرلیں اور میش کرکے رکھ دیں۔ فرائنگ پیان میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں، پھر ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ ہری مرچی اور ریشہ کی ہوئی چکن ڈال دیں، ساتھ ہی میش کئے ہوئے آلو بھی شامل کردیں، پھر اس میں ہلدی پاؤڈر ، سرخ مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر ، گرم مسالہ پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر شامل کریں ، اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں ہرا دھنیا اور پودینہ شامل کرکے مکس کریں، چار سے پانچ منٹ تک پکائیں ، چولہے سے اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں، ایک پیالے میں انڈہ پھینٹ لیں اور پلیٹ میں بریڈ کر میز ڈالیں۔ تیار مکسچر سے بالز بناکر انہیں اپنی مرضی کا شیپ دے کر پہلے انڈہ پھینٹ لیں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کریں، پھر فرائی کرلیں۔ جب گولڈن ہوجائیں تو ڈش میں نکال لیں ، ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔