نظام آباد:28؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نظام آباد اربن کل کلکٹریٹ گرائونڈ پر منعقدہ دھیان چند ہاکی ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کھیل کود کے فروغ دینے کیلئے اسٹیڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے اور اس کیلئے 9 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ مسٹر گنیش گپتا نے دھیان چند کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کی اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈس کی قلت نہیں ہے۔ لیکن اراضی کی نشاندہی ابھی تک نہیں کی گئی ۔ کوچ اور میدان نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں مایوسی پائی جارہی ہے ۔ مایوسی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ہاکی کے کھلاڑیوں کو سہولتیں نہ ہونے کے باوجود بھی ضلع کی اینڈالہ سندریا بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کی ہے۔ ضلع میں میدان اور کوچ کے تقرر کیلئے حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے۔ دیہی مقام سے تعلق رکھنے ولای مالاوت پورنا ایوریسٹ کو سر کرتے ہوئے گنیزریکارڈ ورلڈ بک میں نام درج کرانا ضلع کیلئے باعث فخر ہے۔ نظام آباد میں منعقدہ ٹورنمنٹ میں دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لینا قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتانے ضلع کی کھلاڑیوں کو سہولت پہنچانے کیلئے کھیل کود کے میدان کے قیام کیلئے اراضی فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔بین الاقوامی کھلاڑی اینڈالا سندریا نے کہا کہ نظام آباد میں ہاکی کے میدان اور کوچ ہونے کی صورت میں ہاکی کو ضلع میں فروغ حاصل ہوگا۔ نظام آباد کلکٹریٹ گرائونڈ پر کھیلتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے کا موقع حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیااور انہوں نے 25لاکھ روپئے ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کرنے پر رکن اسمبلی اور چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔ کیر ڈگری کالج سکریٹری کرسپانڈنٹ این سدھاکرکے علاوہ ہاکی کلب کے صدر مقیم قریشی، اے ایس پوشٹی قائد ٹی آرایس نے بھی مخاطب کیا۔ اس جلسہ میں ٹی آرایس ٹائون اقلیتی سیل کے صدر عمران شہزاد، کارپوریٹرس مرلی، پرشوتم و دیگر بھی موجود تھے۔