اسٹیٹ ٹیچرس یونین میدک کا اجلاس

میدک۔28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ تنظیم اسٹیٹ ٹیچرس یونین ضلع میدک کا ایک اجلاس 30اگست کو ٹی این جی اوز بھون میدک پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ مسٹر ایس پربھاکر قائد میدک ایس ٹی یو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں اساتذہ کے دیرینہ حل طلب مطالبات سے متعلق بات چیت کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں صدر اسٹیٹ ایس ی یو مسٹر راجی ریڈی کے علاوہ مقامی ایم ایل اے ‘ ریاستی ڈپٹی اسپیکر ‘ قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی بھی شرکت ہوگی ۔