اسٹیٹ بینک میں کھاتہ دار کی خطیر رقم پراسرار طور پر غائب

کوڑنگل۔/27جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل منڈل کے موضع حسن آباد میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد برانچ حسن آباد میں ایک کھاتہ دار کے اکاؤنٹ نمبر سے 44000 روپئے کی خطیر رقم پُراسرار طور پر غائبپائی گئی۔ اکاؤنٹ ہولڈر مسٹر سری سیلم کے بموجب ایس بی ایچ برانچ حسن آباد میں موصوف کے کھاتہ میں 44 ہزار روپئے موجود تھے۔ گزشتہ روز سری سیلم کو فون موصول ہوا اور ہندی زبان میںکہا گیا کہ بینک ملازم بات کررہا ہوں۔ کہا گیا کہ ہم ہیڈ آفس کوٹھی حیدرآباد سے بات کررہے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ نمبر کی تفصیلات چاہیئے اور آدھار کارڈ کو اکاؤنٹ نمبر سے  مربوط کرنا ضروری ہے بصورت دیگر اے ٹی ایم کارڈ بلاک کیا جائے گا۔ مسٹر سری سیلم نے بینک اکاؤنٹ نمبر، آدھار کارڈ نمبر اور اے ٹی ایم سکریٹ نمبر بتادیا۔ بعد ازاں چند ہی منٹوں میں کھاتے میں موجود 44 ہزار روپئے غائب ہوگئے۔ سری سیلم نے انکشاف کیا کہ ان کو بغیر کسی اطلاع کے اسی دن پہلی مرتبہ پانچ ہزار روپئے اور دوسری مرتبہ 38799 روپئے نکال لئے گئے ہیں۔ لہذا موصوف نے دھوکہ کھاجانے کے خدشہ کے تحت حسن آباد ایس بی ایچ عہدہ داروں سے ربط کیا۔ بینک انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ اسناپ ڈل ادارہ کے ذریعہ مذکورہ رقم کی منتقلی بات کہی۔ فوری سری سیلم نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سانپ کاٹنے سے فوت
کوڑنگل۔/27جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل کے موضع دیور فصلواد کے تحت واقع دیہات لوٹی گنٹہ تانڈہ کی ایک خاتون سانپ ڈسنے سے فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب پچاس سالہ بھیملی بائی گزشتہ رات کھانے سے فراغت کے بعد محو خواب تھی کہ رات دس بجے پیر میں شدید درد محسوس کرتے ہوئے دیکھا کہ پیر سے خون جاری ہے، افراد خاندان  فوری علاج کیلئے خانگی گاڑی سے مدور ہاسپٹل منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں وہ جانبر نہ ہوسکی۔