اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کی سماجی خدمات

دیگلور /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد غریب طبقات سے مربوط اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ہر سال پرائمری اسکولس کو ویزٹ کرکے سماج کے غریب اقلیتی ہونہار طالبات کی تعلیمی ہمت افزائی کیلئے کوشاں ہے ۔ تاکہ لڑکیاں ان پڑھ نہ رہیں بلکہ پڑھ لکھ کر دوسروں کو روشن رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ایس کے اہلاوت سینئیر برانچ منیجر نے کیا ۔ وہ مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج دیگلور کے سالانہ جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے ۔ اساتذہ و معلمات کو مفید مشوروں سے نوازا ۔

انہوں نے اسکول کی ہونہار غریب طالبات مسماۃ ثمیہ آفرین بنت محمد منصور کو SBH ودیا ڈونیشن اسکیم کے تحت دس ہزار روپئے کا ایف ڈی آر تین سالہ بچت بینک کی جانب سے رقمی سرٹیفکیٹ اور اکاونٹ پاس بک طالبہ کی والدہ محترمہ بلقیس بیگم کے سپرد کیا ۔ پرنسپل مسٹر قاضی انصار علی ارمان نے مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایاکہ 1983 میں ہائی اسکول اور 2000 میں جونئیر کالج کا قیام ہوا اب یہاں پر تقریباً 600 چھ سو طالبات 200 طلباء اناث و ذکور مخلوط تعلیم حاصل کرتے ہوئے آج ریاست سے لیکر تعلقہ سطح پر ہر فیلڈ و مقابلہ جات پر پروان چڑھ رہی ہیں ۔ اس جلسہ میں مراٹھی زبان میں منعقدہ مہاتما گاندھی ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے ریاستی سطح پر ہفتم جماعت کے ہونہار طالب علم محمد حذیفہ محمد جاوید احمد کو گولڈ مڈل مسٹر اہلاوت کے بہ دست ، دوسرا انعام سلور مڈل شیخ سیف شیخ ربانی کو معتمد صاحب نے عطا کیا اور سپاسنامہ پرنسپل قاضی انصار علی ارمان کو فاؤنڈیشن کی جانب سے عطا کیا گیا ہے ۔

اس جلسے میں اُم ہانی عبدالجلیل ، صدیقی معراج فاطمہ انیس الدین اور ادریس شیخ تجمل حسین ان طالبات نے یوم جمہوریہ کی اہمیت اور ملک کے سماجی و تعلیمی مسائل پر تقریری مقالے پیش کئے جلسہ تقسیم انعامات میں ہفتہ بھر سے منائی گئی سوشیل گیدرنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے و کامیاب ہونے والے تقریباً 400 طالبات اور ایک سو لڑکوں کو انعامات اور توصیف نامے عطا کئے گئے ہیں ۔